حیدرآباد: پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو سزائیں دینے کا اعلان

حیدرآباد: پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو سزائیں دینے کا اعلان


حیدرآباد میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹی فیکشن میں کہا گیا ہے کہ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، دفعہ ایک کے تحت جرمانے عائد کرنے کے اختیارات دے دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے عوام سے گزارش کی ہے کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں اور بچوں کو ٹیموں سے پولیو سے بچاو کے قطرے پلوائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں