حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں، چوری کے الیکشن پر آئی حکومت کچھ نہیں کرسکےگی: شاہد خاقان

حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں، چوری کے الیکشن پر آئی حکومت کچھ نہیں کرسکےگی: شاہد خاقان


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ  حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں، چوری کے الیکشن پر آئی حکومت کچھ نہیں کرسکےگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ پہلے ہائبرڈ حکومت تھی، اب ایس آئی ایف سی کی حکومت ہے مگر ملک نہیں چل رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کہتے ہیں ایس آئی ایف سی کی حکومت آئین کے مطابق ہےمگر اس کا فیصلہ عدالت کرےگی ۔

شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں، چوری کے الیکشن  پر  آئی حکومت کچھ نہیں کرسکےگی، بغیر مینڈیٹ کی حکومت مسئلےکا حل نہیں ہے، مسئلہ حل کیے بغیر  بات نہیں بنےگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں