حکومت کو دوسری سکوک نیلامی سے 87 ارب روپے حاصل

حکومت کو دوسری سکوک نیلامی سے 87 ارب روپے حاصل


وفاقی حکومت نے وزارت خزانہ کے ذریعے 23 جنوری 2023 کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں خودمختار سکوک بانڈز کی دوسری نیلامی کرتے ہوئے 87ارب 79 کروڑ روپے حاصل کرلیے۔

وفاقی حکومت نے نیلامی کے ذریعے 100 ارب روپے جمع کرنے کا ابتدائی ہدف طے کیا تھا۔

مالیاتی امور پر نظر رکھنے والی کمپنی ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف آپریٹنگ افسر (سی ای او) محمد سہیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں اس اس پیش رفت کی نشاندہی کی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان اجارا سکوک (جی آئی ایس) کی تازہ ترین نیلامی میں ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے اپنے مقررہ کردہ ہدف کے بہت قریب پہنچتے ہوئے یورپی اسٹاک مارکیٹ سے 87 ارب روپے بطور ادھار حاصل کرلیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں