حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت اگلے 15 روز تک برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق اگلے 15 روز کے لیے وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.40 پیسے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی موجودہ قیمت کو برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں رد و بدل کا اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے، قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں