حکومت کا ٹیلی کام سروسزپرودہولڈنگ ٹیکس 15 فیصد کرنے پرغور

حکومت کا ٹیلی کام سروسزپرودہولڈنگ ٹیکس 15 فیصد کرنے پرغور


 اسلام آباد: 

حکومت نے ٹیلی کام سروسز پرود ہولڈنگ ٹیکس 10 سے بڑھا کر15 فیصد کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے ٹیلی کام سروسز پرود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر15 فیصد کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔

ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے سے پاکستان میں ٹیلی کام سروسز اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا۔ پاکستان میں 187 ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے 98 فیصد پری پیڈ صارفین ہیں۔

پاکستان ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسوں کی بلند شرح والے ممالک میں شامل ہے ۔ جنوبی ایشیاء میں پاکستان کا شمار ٹیکسوں کی شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبرپرکیا جاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں