حکومت نے مہوش حیات کی ایک ٹوئٹ پر نوٹس لے لیا


اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ کی حالت پر اظہارِ  برہمی کے بعد حکومت نے نوٹس لے لیا۔

 اداکارہ مہوش حیات کے ٹوئٹ پر وزارت اوورسیز اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ ریسورس نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’شکایت کا نوٹس لے لیا گیا اور جلد متعلقہ افراد کو نوٹسز جاری کردیے جائیں گے‘۔

Maaz Ismail🇵🇰@MaazIsmail

@mophrd Kindly act accordingly. TIA.

Ministry of Overseas Pakistanis & HRD@mophrd

Noted , will be brought to notice

15 people are talking about this

چند روز قبل اداکارہ مہوش حیات کراچی ائیرپورٹ کے واش روم (بیت الخلاء)میں گندگی اورلال بیگ دیکھ کر برہم ہوگئی تھیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مہوش حیات نے بتایا کہ بدقسمتی سے انہوں نے کراچی ائیرپورٹ پر خواتین کا واش روم استعمال کیا جہاں انتہائی بدبو اور گندگی تھی جب کہ وہاں لال بیگ بھی چل رہے تھے۔

Mehwish Hayat TI

@MehwishHayat

Disgusting! Had misfortune to use the ladies room at Khi Airport – dirty and stinking. Even saw cockroaches. Not only is it unhygienic but is this the first impression we want to give to people arriving here? These are the most basic amenities – let’s clean up our act

1,412 people are talking about this

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال نہ صرف حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس سے یہاں پہلی بار آنے والوں کے ذہنوں پر کیا تاثر قائم ہوتا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی بنیادی سہولتیں ہیں ،آئیں ہم سب اپنے عمل کو ٹھیک کریں۔

مہوش حیات کے اس ٹوئٹ پر متعدد صارفین نے ان کی حمایت کی جس کے بعد وزارت اوورسیز اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ ریسورس نے بھی اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے یقین دہانی کرائی۔


اپنا تبصرہ لکھیں