حکومت نے قومی بچت سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح کم کردی


وفاقی حکومت نے قومی بچت سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح کم کردی جس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔ 

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفاعی سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح  ایک اعشاریہ 86 فیصد کمی سے 8.54 فیصد ہوگی جبکہ بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 1.92 فیصد کمی سے 10.32 فیصد ہوگی۔

نوٹیفکیشن  میں بتایا گیا ہے کہ بچت کھاتوں پر منافع کی شرح 1.60 فیصد کمی سے 7 فیصد ہوگی جبکہ خصوصی بچت پر منافع کی شرح میں 3 فیصد کمی سے 8 فیصد ہوگی۔

انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 2.28 فیصد کمی سے 8.28 فیصد ہوگی۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک ماہ کے دوران شرح سود میں 4 اعشاریہ 25 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں