حکومت نے برطانوی اخبارات میں نواز شریف کے اشتہار کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا


وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کے معاملے پر لندن کے دو اخبارات میں اشتہار دینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 7 اکتوبر کے آرڈر میں جنگ اور ڈان میں اشتہار شائع کرانے کا حکم دیا تھا۔

وفاق کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف برطانیہ میں ہیں، لہذا ان کی طلبی کے لیے برطانوی اخبارات میں بھی اشتہار دیے جائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کی طلبی کے لیے ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارجین میں بھی اشتہار شائع کرانے کی اجازت دی جائے۔

خیال رہے کہ عدالتی حکم پر وفاقی حکومت نے نواز شریف کی طلبی کے لیے اشتہار دینے کے لیے رقم بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں