حکمت عملی سے (ن) لیگ اور پی پی کو دھرنے سے الگ کردیا، شیخ رشید


راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے اچھی حمکت عملی سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو دھرنے سے الگ کردیا۔

راولپنڈی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میلاد تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نوازشریف کو علاج کے لئے جانے کی اجازت دی ہے، ان کی روانگی میں تاخیر کی وجہ نیب اور وزارت داخلہ کے مابین کاغذات کا مسئلہ ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے اچھی حکمت عملی سے نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو دھرنے سے الگ کر دیا، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ لوگ نہیں ہیں، کراچی اور لاہور میں ناکام استقبال سے ان کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، ان کے مطالبات ناقابل قبول ہیں، ان کی ابتداء بھی غلط ہے انتہا بھی غلط ہوگی،وہ جب تک چاہیں بیٹھے رہیں، بے شک سال بیٹھے رہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں