حنا خان کی راکی جیسوال کیساتھ نئی ڈانس ویڈیو وائرل

حنا خان کی راکی جیسوال کیساتھ نئی ڈانس ویڈیو وائرل


بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کی اپنے قریبی دوست راکی جیسوال کے ساتھ نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کےساتھ پس منظر میں چلنے والے ایک مشہور  گانے پر  رقص  کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے حنا خان نے لکھا کہ یہ ہیروز کی دنیا ہے، ہماری اپنی دنیا، جہاں کوئی گھمنڈ نہیں، کوئی منفی چیز نہیں، کوئی نفرت نہیں، صرف پیار ہے، راکی کے ساتھ خالص صبح کا نظارہ۔

یاد رہے کہ حنا خان اور راکی جیسوال کی پہلی ملاقات 2014 میں ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں اس شو میں حنا لیڈ رول میں تھیں جبکہ راکی اس شو میں سپر وائزنگ پروڈیوسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

حنا خان کو بگ باس کے سیزن 11 میں راکی نے پرپوز بھی کیا تھا ۔


اپنا تبصرہ لکھیں