پاکستانی معروف اداکارہ حنا الطاف نے شوہر، اداکار و گلوکار آغا علی کے ساتھ اپنے نکاح کی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔
پاکستانی شوبز کی فنکار جوڑی حنا الطاف اور آغا علی کے نکاح کو آج 3 سال ہو گئے ہیں۔
حنا الطاف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوبصورت 3 تصویریں شیئر کی ہیں اور ساتھ میں آغا علی کو نکاح کو تین سال گزرنے پر مبارکباد بھی دی ہے۔
دوسری جانب آغا علی نے اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اہلیہ، حنا الطاف کو جواب میں مبارکباد دی ہے۔
واضح رہے کہ حناالطاف اور آغا علی 2020ء میں جمعتہ الوداع، مئی کی 22 تاریخ کو خاموشی سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔
آغا علی اور حنا الطاف کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی گئی تھی۔