حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان لاک ڈاؤن کے دوران کیا کررہے ہیں؟


پاکستان کی نامور جوڑی اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان بھی کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں اپنے گھر میں محصور ہیں تاہم اس دوران بھی یہ دونوں مداحوں کو محظوظ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے۔

نیمل خاور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور حمزہ علی عباسی مل کر اپنے گھر کے لیے خود ایک ٹی وی ٹیبل بنا رہے ہیں۔

اس ویڈیو پر نیمل نے لکھا کہ گھر میں رہ کر بھی لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو اس مشکل وقت میں اپنی حفاظت کرنے اور گھروں میں رہنے کا پیغام دیا۔

خیال رہے کہ نیمل خاور خان ایک پینٹر بھی ہیں اور وہ اس دوران اپنی بنائی ہوئی پینٹنگز کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کررہی ہیں۔

جبکہ چند روز قبل حمزہ علی عباسی نے بھی نیمل خاور خان کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی تھی جو مداحوں نے بےحد پسند کی۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی شادی گزشتہ سال اگست میں ہوئی تھی۔

ان دونوں نے ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے جہاں اعلان کیا کہ وہ اب صرف ایسے پروجیکٹس سے جڑیں گے جس کے ذریعے وہ اللہ سے قریب ہوسکیں وہیں نیمل خاور خان نے کہا تھا کہ وہ اداکاری چھوڑ کر اپنی بینٹنگ پر فوکس کرنا چاہتی ہیں۔

جہاں حمزہ علی عباسی نے اپنے کیریئر میں کئی کامیاب پروجیکٹس میں کام کیا جن میں ’پیارے افضل‘، ’الف‘، ’پرواز ہے جنون‘ شامل ہیں وہیں نیمل خاور خاب اب تک صرف دو پروجیکٹس ’ورنہ’ اور ’انا‘ میں نظر آئیں تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں