قاہرہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے۔
مصری سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل نے ثالثوں کی متعدد تجاویز پر اتفاق نہیں کیا۔
اس سے پہلے حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی نئی اسرائیلی شرائط کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں۔
حماس کے مطابق جنگ بندی معاہدے فوری کرانے کی امریکا کی باتیں غلط اور انتخابی مقاصد کے لیے ہیں۔