حمائمہ اور دعا بھی شو بزچھوڑنے کےلئے تیار؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان کی جانب سے حال ہی میں شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہنے کا اعلان کیا گیا اور اب فیروز خان کی بہن دعا ملک کی جانب سے بھی ایسا اشارہ دیا گیا ہے۔

HUMAIMA MALICK

@HumaimaMalick

I am going through that time of my life when my siblings are playing a role of inspiration for. Dear @ferozekhaan , we all are so proud of your decision to chose your path of Siraatul Mustaqeem. You are blessed that Allah has chosen you at such a young age.

110 people are talking about this

تفصیلات کے مطابق فیروز اور حمائما ملک کی بہن دعا ملک سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فیروز خان کے شوبز چھوڑنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا۔

Feroze Khan

@ferozekhaan

– my fans have been waiting for a statement from me. I announce that I quit the showbiz industry and will only act and provide my services for the teaching of Islam through this platform if needed else anything but this InshAllah,Request you all to pray for me and my loved ones.

10.6K people are talking about this

میزبان کے سوال کے جواب میں دعا ملک کا کہنا تھا کہ بہت جلد ایسی ہی ٹوئٹ میری طرف سے بھی آنے والی ہے اور میرے بعد حمائمہ کی باری ہوگی۔

گلوکارہ دعا ملک نے کہا کہ اس فیصلے میں سب سے زیادہ اثرورسوخ اللہ کی ذات کا ہے، اور اب ہمارا روحانیت سے ایک گہرا تعلق ہوگیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم تمام بہن بھائی سیلف میڈ ہیں، ہم سونے کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوئے۔

انٹرویو میں دعا ملک سے سوال کیا گیا کہ بہت سے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب آپ لوگ شوبز چھوڑ دیں گے تو اپنی زندگی کا گزر بسر کیسے کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں دعا ملک کہتی ہیں کہ جیسا کہ مولا علیؑ نے کہا ہے کہ اس چڑیا کی طرح زندگی گزارو جو رات میں منہ میں اگلے دن کے لیے اناج کا دانہ لے کر نہیں سوتی اور اللہ اس چڑیا کو کس طرح زندہ رکھتا ہے، ہم بھی اس چڑیا کی طرح ہی زندگی گزاریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں