شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیزیرارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردارادا کر نے والی اداکارہ اسرا بلجیک نے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے تین مختلف برانڈز کیلئے ماڈلنگ کرنے والی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرا بلجیک نے کہا ہے کہ وہ ماڈلنگ کیلئے جلد پاکستان آئیں گی، انہیں پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں گھومنے کا بہت شوق ہے جو ماڈلنگ کے دوران پورا کریں گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کی پسندیدہ ترک اداکارہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کچھ دن بعد ایک پریس ریلیز میں کریں گی۔
ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی اسرا بلجیک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی عوام جلد انہیں پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں گھومتے پھرتے دیکھیں گے ۔
انھوں نے مزید کہا تھا کہ پاکستان جانا خواہش ہے اور خوش ہوں کہ وہاں کافی وقت گزاروں گی۔