حقیقی زندگی میں دودھ کی دھلی ہوئی نہیں ہوں، اقرا عزیز


کراچی: 

اداکارہ اقراعزیزنے اپنے ڈرامے ’’جھوٹی‘‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی زندگی میں بھی تھوڑے بہت جھوٹ بولتی ہوں اوردودھ کی دھلی ہوئی نہیں ہوں۔

اداکارہ اقراعزیز، یاسرحسین اوراحمد علی بٹ کا ڈراما ’’جھوٹی‘‘ آج کل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے جس کہ وجہ ہے ڈرامے کی مرکزی کرداریعنی اقرا عزیز کو حد سے زیادہ جھوٹی خاتون دکھانا۔ حال ہی میں اقرا عزیز نے ایک انٹرویو کے دوران  اپنے ڈرامے اور اس میں ادا کیے جانے والے کردار کے حوالے سے بات کی۔

اقرا عزیز نے کہا کہ میں عام زندگی میں بھی تھوڑے بہت جھوٹ بولتی ہوں جتنا کہ عموماً لوگ بولتے ہیں میں کوئی دودھ کی دھلی ہوئی یا اتنی صاف شفاف نہیں ہوں۔

اقرا عزیز نے مزید بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کرتے وقت میں نے اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ کبھی کبھی مجھے احساس ہوتا تھا کہ میں دوسروں کے ساتھ غلط کررہی ہوں لیکن اگلے ہی لمحے مجھے لگتا تھا کہ یہ صرف ایک کردارہے اور مجھے اس کردار کو اسی طرح نبھانا ہے جس طرح میرے ہدایتکار چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں