پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرکرسٹن ٹرن نے مسلمانوں کوعید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد دی۔
برطانوی ہائی کمشنر نے ٹوئٹ کے ذریعے عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دی اور عید میلاد النبیﷺ کا کارڈ بھی شیئر کی۔
برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان، برطانیہ اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو عیدمیلاد النبی ﷺ مبارک۔
ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کہا کہ اس موقع پر نبی حضرت محمد ﷺ کے الفاظ یاد آرہے ہیں، حضرت محمد ﷺ نے فرمایا تھا کہ رحم دلی ایمان کی علامت ہے، حضرت محمد ﷺ نے فرمایا تھا کہ جس میں رحم دلی نہیں اس میں ایمان نہیں۔