حسن علی کی بھارتی اہلیہ کی پہلی بار پاکستان آمد پر شاندار استقبال


رواں برس اگست میں بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو سے شادی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی اپنی دلہنیا کو پاکستان لے آئے۔

گزشتہ روز حسن علی اور سامعہ آرزو دبئی سے سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے  دونوں گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر کے گھر روانہ ہوئے۔

گھر پہنچنے پر اہل خانہ نے بہو سامعہ کا پھول کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوب پیار دیا۔

اہل خانہ نے دونوں کے استقبال کے لیے پورے گھر کو گلاب کی پتیوں سے سجایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

پاکستان آمد پر حسن علی اور ان کی اہلیہ نے سادہ انداز اپنایا  اور روایتی ملبوسات کے بجائے دونوں نے ٹراؤزر شرٹ کا انتخاب کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی کی والدہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بہو کے لیے رات کے کھانے میں بریانی اور مٹن قورمہ تیار کیا۔

سامعہ آرزو کا پھولوں سے سجے کمرے میں لی گئی تصویر— انسٹاگرام فوٹو 

سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کی جانب سے حسن علی کا اہلیہ کو پاکستان لانے کے اقدام کو خوب سراہا گیا۔

واضح رہے کہ حسن علی کی اہلیہ بھارتی ریاست ہریانہ کی رہائشی ہیں، انہوں نے مانو رچنا یونیورسٹی سے ایرو ناٹکس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور اس وقت ایمریٹس ائیرلائن میں بطور فلائٹ انجینئر کام کر رہی ہیں۔

دونوں کی پہلی ملاقات ایک فلائٹ میں ہوئی اور  شادی سے قبل ایک سال تک دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں