حسن علی سے پارک میں اظہارِ محبت

حسن علی سے پارک میں اظہارِ محبت


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے گھٹنوں پر بیٹھ کر فلمی انداز میں اپنے شوہر کو گلاب دے کر اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی اور اُن کی اہلیہ سامعہ آرزو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دونوں ایک پارک میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن علی کی اہلیہ سامعہ ہاتھ میں گلاب لیے آتی ہیں اور گُھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنے شوہر کو گلاب پیش کرتی ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔

جس پر حسن علی بہت زیادہ خوش ہوجاتے ہیں اور اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرکے انہیں گلے لگاتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اِس ویڈیو پر ملے جُلے تبصرے کیے۔

۔۔۔۔اسکرین گریب
واضح رہے کہ چند روز قبل پسلیوں میں ہیئر لائن فریکچر کے ساتھ فیشن شو میں جلوے بکھیرنا کرکٹر حسن علی کے لیے تنقید کا باعث بن گیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ‏حسن علی نے لاہور میں ہونے والے ایک برائیڈل فیشن شو میں تین روز قبل جلوے بکھیرے جس کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر خوب تنقید اور طنز کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں