حزب اللّٰہ کے اینٹی ٹینک و راکٹ انچارج ناصر کو نشانہ بنایا: اسرائیلی فوج

حزب اللّٰہ کے اینٹی ٹینک و راکٹ انچارج ناصر کو نشانہ بنایا: اسرائیلی فوج


اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ڈرون حملے میں حزب اللّٰہ کے کمانڈر محمد نیمہ ناصر کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کمانڈر ناصر حزب اللّٰہ کے جنوب مغربی لبنان میں اینٹی ٹینک اور راکٹ فائر کا انچارج تھا۔

حزب اللّٰہ نے بھی کمانڈر محمد نیمہ ناصر کی شہادت کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

جاری اعلامیے میں حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر کے بعد سے سرحد پار لڑائی میں حزب اللّٰہ کے یہ تیسرے سینئر کمانڈر شہید ہوئے ہیں۔

حزب اللّٰہ کا اسرائیلی فوج پر 100 راکٹ داغنے کا دعویٰ

حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر 100 راکٹ داغے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے لبنانی شہر صور کے مضافاتی قصبے حوش میں چلتی گاڑی کو ڈرون سے میزائل فائر کر کے نشانہ بنایا تھا۔

ڈرون حملے میں حزب اللّٰہ کے سینئر کمانڈر ابو نیمہ شہید جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں