لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے فوجی تیاری کی ویڈیو جاری کردی۔
زیر زمین طویل سرنگ میں حزب اللّٰہ کے مسلح افراد پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ طویل سرنگوں میں میزائل لانچ پیڈ بھی واضح ہیں۔
زیر زمین طویل سرنگوں میں ٹرک اور ٹرالر گزرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو ایسے وقت جاری کی گئی ہے جب حزب اللّٰہ نے اپنے سربراہ حسن نصراللّٰہ کے دست راست کو اسرائیل کی جانب سے شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کی تیاری کررہی ہے۔