حریم فاروق بھی ملک میں ’وائرس‘ پھیلانے کی خواہشمند


کراچی: 

اداکارہ حریم فارق نے کہا ہے کہ وہ ملک میں خوشیوں کا وائرس پھیلانے کی خواہشمند ہیں۔

ملک میں کوروناوائرس کے باعث خوف کی فضا قائم ہے ہر شخص اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے پریشانی کا مبتلا ہے۔ اس صورتحال میں اداکارہ حریم فاروق نے بھی ملک میں وائرس پھیلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم وہ جان لیوا مرض کا نہیں بلکہ خوشیوں کا وائرس پھیلانا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیس ماسک ذخیرہ کرنے والے اپنی آخرت کا سوچیں

اداکارہ حریم فاروق نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کی اورلکھا میں صرف ایک ہی طرح کا وائرس پھیلانا چاہتی ہوں اور وہ ہے ’خوش رہو نا وائرس‘۔ اس کی علامات خوش رہنا، ہنسنا، محبت، شکرگزاری اور مثبت طرز عمل ہیں۔ اور اس بیماری کے لیے کسی احتیاطی تدابیر کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

حریم فاروق نے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا اس وائرس کو پھیلانے میں جتنا ممکن ہوسکے میری مدد کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں