حریم شاہ سے قومی کرکٹر بھی محفوظ نہ رہے


ٹک ٹاک سے مقبولیت  حاصل کرنے والی حریم شاہ نے سیاسی رہنماؤں اور متعدد شخصیات کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی کی ویڈیو بھی لیک کر دی۔

حریم شاہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک ویڈیو لیک کی۔

۔۔۔۔۔اسکرین گریب

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن کے ذریعے وضاحت کی کہ ’آپ میں سے بہت سے لوگ اس بات کو نہیں جانتے ہوں گے، میں نے ہی کچھ ماہ قبل کرکٹر  شاہین شاہ آفریدی کو ایکسپوز کیا تھا‘۔

حریم شاہ نے قومی کرکٹر پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ ’جناب ویڈیو کال کرنے کا کہہ رہے تھے اور جب میں نے ان کی ویڈیو کال ریسیو کی تو انہوں نے نازیبا حرکتیں شروع کر دیں‘۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ اس لیک ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی مجھ سے ویڈیو کال پر بات کرنے کے دوران نازیبا حرکتیں کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل کرکٹر شاہین شاہ کی ویڈیو حریم شاہ نامی ٹوئٹر  اکاؤنٹ کے ذریعے ہی لیک کی گئی تھی لیکن بعد ازاں حریم شاہ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا تھا کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے اور جو بھی میرے نام کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کر رہا ہے وہ میں نہیں ہوں۔

Rehman Mohmand@Rehman0o

Even the account of is also fake, she had confirmed that she’s only on @tiktok_us & @instagram all other accounts are fake..
It’s fake video @iHareemShah don’t have any account in @Twitter . stay Strong !

Embedded video

242 people are talking about this

حریم شاہ نے قومی کرکٹر کی ویڈیو لیک کرنے کے کچھ گھنٹے کے بعد ہی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس ویڈیو کو فوراً ہٹا دیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں