حریم شاہ اور مفتی قوی کے نکاح سے متعلق افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی


کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے نکاح سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی حقیقت سے خود حریم شاہ اور مفتی قوی نے پردہ اٹھادیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی آمنے سامنے بیٹھ کر بحث کررہے ہیں اور موضوع ہے حریم شاہ اور مفتی قوی کا نکاح۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کافی غصے میں نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے آغاز میں حریم شاہ نے اپنی اور مفتی قوی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر سے متعلق بھی بات کی اور کہا میں قسم کھا کر کہتی ہوں نہ مجھے مفتی صاحب سے کبھی ملنے کا اشتیاق ہوا ہے اور نہ ہی کسی کے ذریعے مفتی صاحب سے ملنے کے لیے رابطہ کروایا ہے۔

حریم شاہ نے مزید کہا مفتی صاحب مختلف چینلز پر جاکر میرے خلاف بولتے رہے ہیں کبھی بولتے ہیں میں نے اس کو گلے لگالیا، کبھی کہتے ہیں میں نے اس سے نکاح کرلیا، کبھی کہتے ہیں میں نے حریم کو چادر پہنادی۔ حریم شاہ نے کہا کہ مفتی صاحب کو میرے بارے میں اتنی غلط باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

اس دوران مفتی قوی صاحب نے کہا میں ایک بات کی یہاں تھوڑی سی وضاحت کردوں کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ میری طرف سے غلط بیانی نہ ہو میں حلفاً کہتا ہوں کہ میں نے کہیں نہیں کہا کہ میں نے حریم شاہ کو گلے لگایا ہے جس پر حریم شاہ نے کہا آپ کا انٹرویو بطور ثبوت موجود ہے میں آپ کو دکھادوں؟ اور کیا آپ نے ایک اینکر کے شو میں جاکر نہیں کہا کہ میں نے نکاح کیا ہوا ہے جس کے بعد اس (حریم شاہ) نے ٹک ٹاک چھوڑ دی ہے۔

جس پر مفتی صاحب نے کہا یہ ان اینکر کی بات ہے جن کا ذہن اس طرف گیا ہے کہ شاید مفتی صاحب نے جو شادی یا نکاح کیا ہے وہ حریم شاہ سے کیا ہوا ہے، جس پر حریم شاہ نے کہا میں آپ کی بیٹی کی جگہ ہوں اور بیٹیوں سے لوگ نکاح کرتے ہیں۔ اس بات پر مفتی قوی صاحب نے کہا مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ اینکر یہ سوچ رہے ہیں۔

مفتی قوی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا مجھے اینکر نے کہا کہ میں حریم کو کہوں ٹک ٹاک چھوڑ دے جس پر میں نے کہا میں کیوں کہوں گا کہ ٹک ٹاک چھوڑ دو ۔ میرا اور حریم شاہ کا آپس میں نکاح کا عمر کے حوالے سے بھی مسئلہ نہیں بنتا۔


اپنا تبصرہ لکھیں