پاکستانی معروف اداکارہ و گلوکار حرا مانی نے اپنا خوبصورت نیا فیشن فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
حرا مانی نے نت نئے پوز میں بنائی گئیں اپنی 4 تصویریں شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے نئے فوٹو شوٹ میں ستاروں سے سجا چمکیلا مغربی لباس اور گلابی ہیل پہنی ہوئی ہے۔
حرا مانی نے اپنے اس فوٹو شوٹ کو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا۔
اداکارہ کا یہ فیشن فوٹو شوٹ اداکارہ مایا علی کو خوب بھا گیا ہے، مایا علی نے جہاں حرا مانی کی ان تصاویر کی تعریف کی ہے وہیں انٹریٹ صارفین اداکارہ پر سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔
حرا مانی کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں مداحوں کی جانب سے چند تعریفی تبصرے کیے جا رہی ہیں وہیں کئی صارفین اداکارہ کے مسلمان ہونے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔