حرا مانی کا ڈانس سوشل میڈیا پر چھا گیا


اداکارہ حرا مانی کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر آنے والی ڈانس ویڈیو کے چرچے زبان زد عام ہیں۔

اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہیں بھارتی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کے ڈانس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حرا مانی کے ساتھ میک اپ آرٹسٹ ساجد وہاب بھی لتا منگیشکر کے گانے ’مائنی مائنی‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے ویڈیو میک اپ آرٹسٹ ساجد وہاب کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی گئی جو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

حرا مانی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساجد وہاب کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیشہ ایسے ہی رہنا آپ کے لیے بہت سارا پیار۔

اداکارہ نے کیپشن کے اختتام میں لکھا کہ ’میرے ایکشن کو اگنور کریں‘۔

حرا کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کو میک اپ آرٹسٹ ساجد وہاب نے بھی شیئر کیا اور انہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھ

ا کہ ’حرا آپ کا بہت بہت شکریہ، میں کبھی بھی اس ویڈیو کو اپ لوڈ نہیں کرتا، مگر میں خوش ہوں کہ آپ نے کر دی‘۔

ساجد وہاب نے مزید لکھا کہ یہ میری سالگرہ کا سب سے بہترین تحفہ تھا، آپ کے لیے بہت سارا پیار۔


اپنا تبصرہ لکھیں