حدیقہ کیانی کی خوبصورت آواز میں’ارطغرل غازی‘ کا ٹائٹل سانگ ہٹ ہوگیا


پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی خوبصورت آواز میں ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا ٹائٹل سانگ ہٹ ہوگیا۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ارطغرل غاری کے پوسٹر کے ساتھ اپنی بھی تصویر شیئر کی ہے۔

حدیقہ کیانی کی جانب سے شئیر کی جانبے والی پوسٹ میں گلوکارہ نے لکھا کہ ہم نے اکیلے صرف فیس بک پر دس لاکھ (ایک ملین) ویوز حاصل کرلیے ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سپورٹ کرنے کا شکریہ، میں واقعی سب کی بہت مشکور ہوں۔

حدیقہ کیانی کی آواز میں ارطغرل غازی کے گانے کواب تک دس لاکھ مداح دیکھ اور پسند کرچکے ہیں یعنی ایک ملین ویو حاصل ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے ترک زبان میں ’ارطغرل غازی‘ کا ٹائٹل سانگ گایا ہے، جو کہ 2 منٹ 58 سیکنڈز پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب کیپشن میں حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’پاکستان اور ترکی کے لیے میری محبت کسی دوسرے ملک کی محبت سے بالکل برعکس ہے کیونکہ میرے آباؤ اجداد کا تعلق ترکی کے شہر ازمیر سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ میں بچپن سے ہی ترکی سے وابستہ رہی ہوں اور میں نے بچپن میں ہمیشہ ترکی میں منعقدہ بچوں کے بین الاقوامی میلے میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’میں نے اپنی گلوکار ی کے ذریعے ترکی کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے تاکہ اسی طرح پاکستان اور ترکی کے مابین ثقافت، فن اور محبت کے ذریعے دوستی پروان چڑھتی رہے۔‘

واضح رہے کہ  گلوکارہ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ اُمید کرتی ہوں کہ آپ کو میری آواز میں یہ گانا پسند آئے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں