حدیقہ کیانی کی بیوٹی سیلونز سے وابستہ کاروباری افراد کیلیے وزیراعظم سے اپیل


لاہور: حدیقہ کیانی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیوٹی سیلونز اور ان سے وابستہ کاروباری افراد کی سپورٹ میں وزیراعظم عمران خان سے اپیل کردی۔

نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کی وجہ سے بند ہونے والے بیوٹی سیلونز سے وابستہ خواتین کی مالی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اس کاروبار سے وابستہ 80  فیصد بیوٹی سیلونز کی لڑکیاں بے روزگار ہوگئیں ہیں، کئی لڑکیوں نے گھروں میں بیوٹی سروسز دینی شروع کردی ہیں جو سراسر غلط ہے۔

حدیقہ کیانی نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ بے روزگار لڑکیوں لے لئے فنڈز دئیے جائیں، بیوٹی سیلونز انڈسٹری بن گئی ہے، حکومت ہمارا ساتھ بھی دے ، ایسے ایس او پیز بنا دئیے جائیں جو بیوٹی سیلونز کے لئے بھی فائدہ مند ہوں اور لاک ڈاون میں آسانیاں پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بیوٹی سیلون کے کاروبار سے خود بھی وابستہ ہوں اور اب یہ شعبہ باقاعدہ ایک منافع بخش انڈسٹری بن چکا ہے، لہذا جہاں مختلف کاروبار کے لئے اقدامات کررہی ہے، وہیں اس شعبے پر بھی توجہ دی جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں