حج ادائیگی کیلئے 10 لاکھ عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

حج ادائیگی کیلئے 10 لاکھ عازمین سعودی عرب پہنچ گئے


رواں سال حج ادائیگی کے لیے تقریباً 10 لاکھ غیرملکی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ہوائی سفر کے ذریعے 896،287 جبکہ زمینی راستوں سے 37،280 اور سمندری راستوں سے 2399 عازمین سعودی عرب پہنچے۔

سعودی میڈیا کے مطابق عازمینِ حج کے سعودی عرب میں داخل ہونے کے معاملات کو آسان بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں