حب:کوسٹل ہائی وے مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنرلسبیلہ کے مطابق حادثے کا شکار بس اورماڑہ سے کراچی جارہی تھی کہ کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 7 مسافر جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان کوسٹ گارڈز، لیویز اور نیوی کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کردی، لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ کے پی این ایس اسپتال منتقل کردیا گیا۔