حبا بخاری کونسے اداکار کیساتھ اچھی لگتی ہیں؟ اداکارہ کا جواب وائرل

حبا بخاری کونسے اداکار کیساتھ اچھی لگتی ہیں؟ اداکارہ کا جواب وائرل


  کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کرنے والی مقبول اداکارہ حبا بخاری سے خاتون مداح نے انوکھا سوال پوچھ کر سب کو حیران کردیا۔

حبا بخاری نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی، اس پروگرام کی مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہوں نے بتایا کہ وہ کس اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہیں۔

پروگرام کے سامعین میں بیٹھیں ایک خاتون مداح نے حبا بخاری سے پوچھا کہ آپ کونسے مرد اداکار کے ساتھ کام کرتے وقت خود کو آرام دہ محسوس کرتی ہیں؟

خاتون کے سوال پر حبا بخاری نے ہنستے ہوئے پوچھا کہ میں مرد کے ساتھ پُرسکون؟ جس پر مداح نے اپنا سوال درست کرتے ہوئے پوچھا کہ میرا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کس اداکار کے ساتھ کام کرنا پسند ہے اور آپ کی نظر میں آپ کس اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں حبا بخاری نے کہا کہ  اداکاری خود ایک آرٹ ہے اور یہاں سب فنکاروں کو سب کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ کا جواب سُن کر خاتون مداح نے کہا کہ آپ ہر اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہیں، جس پر اداکارہ نے خاتون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں سب سے زیادہ اپنے شوہر کے ساتھ اچھی لگتی ہوں۔

حبا بخاری نے اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاطر انداز میں کہا کہ مجھے اپنے شوہر کے ساتھ کوئی دوسری خاتون اچھی نہیں لگتی۔

واضح رہے کہ حبا بخاری کے شوہر آریز احمد بھی اداکار ہیں، وہ اپنی اہلیہ سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ متعدد ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔

حبا بخاری نے سال 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی، حال ہی میں اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا تھا کہ حبا بخاری حمل سے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں