حبا انٹرٹینٹمینٹ کے ناصر صدیقی کے والد مبینصدیقی کو فارمرز ویل ٹیکساس کے قبرستان میںسپردخاک کردیا گیا۔
ڈیلس( رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ)
حبا انٹرٹینٹمینٹ کے سی ای او ناصر صدیقی کے والد اور پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیتمبین صدیقی جوکہ آج صبح اپنے انتقال کرگئے تھے ۔ انکی نماز جنازہ آج آئی این ٹی مسجد میںبعد نماز عصر ادا کی گئی جسمیں کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ نماز جنازہ کی امامت مکہمسجد گارلینڈ کے امام نے پڑھائی ۔اس موقع پر مدینہ مسجد کے علامہ بابر رحمانی بھی موجودتھے بعدازاں انکو آج فارمر ویلی ٹیکساس میں واقع فارمرز ویل مسلم قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔ اس موقع ہر ناصر صدیقی کے دوستوں کی بڑی تعداد انکے ساتھ موجود تھی جبکہ ڈیلسپولیس کا عملہ بھی اس موقع پر شریک ہوا۔ جبکہ کمیونٹی کی جانب سے انکے صاحبزادوں ناصرصدیقی ،عادل صدیقی ، عدنان صدیقی اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیااور دعا کی کہ اللہسبحانہ وتعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو زندگی کے اسمشکل اور آزمائش کی گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔