حاملہ اداکارہ صرحہ اصغر کی جم میں ایکسر سائز کرتے ہوئے ویڈیو وائرل، فینز برہم

حاملہ اداکارہ صرحہ اصغر کی جم میں ایکسر سائز کرتے ہوئے ویڈیو وائرل، فینز برہم


پاکستان کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ صرحہ اصغر کی دورانِ حمل جم میں ایکسر سائز کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جم میں مختلف ایکسر سائز کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں صرحہ وزن اٹھا کر اسکواٹس، اسٹریچنگ اور سائیڈ اسکواٹس کر رہی ہیں۔

اس سے قبل صرحہ اصغر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری دی تھی۔

ویڈیو میں اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ بچے کی شرٹ پکڑے ہوئے ڈانس کر رہی تھیں۔

اُنہوں نے ویڈیو شئیر کرواتے ہوئے لکھا تھا کہ ہماری فیملی میں دسمبر 2022 تک ایک فرد کا اضافہ ہونے والا ہے۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد موصول ہوئیں۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے جنوری 2021ء میں اپنے دوست عمر لالہ سے شادی کرلی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں