حالات بہتر ہونے پر مزید کاروبار کھول دیے جائیں گے: وزیراعظم

حالات بہتر ہونے پر مزید کاروبار کھول دیے جائیں گے: وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام ماسک کا استعمال ضرور کریں اور حالات بہتر ہونے پر مزید کاروبار کھول دیے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور کابینہ کو معاشی اعشاریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی  اور اس دوران ارکان کو کورونا سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے عوام سے آن لائن قربانی کو ترجیح دینے کی اپیل کی۔

عمران خان نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام میں احتیاط نہ کی تو صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہے، عوام ماسک کا استعمال ضرور کریں اور حالات بہتر ہونے پر مزید کاروبار کھول دیے جائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں