حارث رؤف بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل


بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

بی پی ایل میں شریک ہیڈ کوچز پر مشتمل جیوری نے 11 کرکٹرز کا انتخاب کیا ہے، ان میں پاکستانی بولر حارث رؤف کو بھی شامل کیا گیا ہے، ٹیم میں مارکوس سٹوئنس، جوش انگلیس، میتھیو ویڈ، گلین میکسویل، جون ویلز، مچل مارش، ٹام کیوران، راشد خان، ڈینیئل سیمز، پیٹر سڈل اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بگ بیش لیگ میں تہلکہ خیز کارکردگی سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے والے حارث رؤف بنگلہ دیش کیخلاف لاہور میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی سکواڈ میں شامل ہوئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں