حال ہی میں حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شمعون عباسی نے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی خیریت کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کر دیا۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بُک اور انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے ہلکے پھلکے انداز میں اپنی خیر کی اطلاع شیئر کی۔
انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے میں وہ اپنا ایک دانت کھو بیٹھے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والی اپنی گاڑی کی تصویر بھی شیئر کی جس کے اس کی تباہ حالی کو دیکھا جاسکتا ہے جس کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی ہے۔
انہوں نے از راہ تفنن کیپشن میں لکھا کہ ’گاڑی کے ساتھ اپنی اسکرین بھی چلی گئی۔’ ساتھ انہوں نے ہنسنے کے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔