بھارت کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈز کو منی لانڈرنگ کیس میں نئی دہلی کی عدالت نے وقتی طور پر ریلیف دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت میں ملزم سکیش چندرا شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس میں جیکلین فرنانڈز کا نام بھی شامل ہے۔
دورانِ سماعت جج شیلیندر ملک نے ریماکس دیے کہ فی الحال جیکلین کی ضمانت پر فیصلہ تیار نہیں، فیصلہ 15 نومبر کو سنایا جائے گا تب تک کے لیے اداکارہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈز کو منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار نہ کرنے پر دہلی کی عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔
دہلی کی ایک عدالت نے اداکارہ کی ضمانت کی شدید مخالفت کی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
عدالت نے تفتیشی ایجنسی سے سوال کیا تھا کہ جیکولین فرنینڈز کو اب تک کیوں گرفتار نہیں کیا جبکہ اس کیس سے جڑے دیگر افراد اس وقت جیل میں ہیں۔
جس پر انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے بتایا تھا کہ جیکولین فرنینڈز نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی اور وہ تفتیشی افسران کے ساتھ تعاون نہیں کررہی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی پوری زندگی میں 50 لاکھ روپے نقد نہیں دیکھے لیکن جیکولین فرنینڈزنے تفریح کے لیے 7.14 کروڑ روپے لوٹ لیے۔