جیت کی لگن، اسلام آباد یونائیٹڈ کی بھرپور تیاریاں جاری

جیت کی لگن، اسلام آباد یونائیٹڈ کی بھرپور تیاریاں جاری


سلام آباد: 

پاکستان سپر لیگ میں جیت کی لگن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں بھرپور انداز سے جاری ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پی ایس ایل 5کے آغاز سے قبل ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں نے جامع پلان تشکیل دے دیا، اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم جیت کی لگن کا ٹارگٹ سیٹ کیے ہوئے پرجوش دکھائی دیتی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈکے کوچ سعید اجمل کا کہناہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لیے مضبوط ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ٹرافی اسلام آباد کے نام کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیارکرلی ہے۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال ہوئی اور اب پاکستان سپرلیگ کا ملک میں مکمل انعقاد کرکٹ کی جیت ہے، بطورکوچ میں ٹیم کو وننگ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی میرے بچوں کی طرح ہیں اور تمام میرے فیورٹ ہیں۔

ایک سوال پرسعید اجمل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اچھے کھلاڑی ہیں، میں چاہتا ہوں کہ وہ پاکستان ٹیم کی بھی قیادت کرے، ایونٹ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان بنانے کا مقصد بھی شاداب کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرفہیم اشرف کا کہنا کہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی اعزاز ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں