جہانگیر خان پاکستان اسکواش کی حالیہ کارکردگی پر برس پڑے

جہانگیر خان پاکستان اسکواش کی حالیہ کارکردگی پر برس پڑے


دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان پاکستان اسکواش کی حالیہ کارکردگی پر برس پڑے۔

قومی لیجنڈ جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ اسکواش کی موجودہ صورتحال پر شرم آتی ہے، فیڈریشن کے آفیشلز کو کھیل کا کوئی علم نہیں۔ اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری کے کوچ بن کر جانے پر حیرانگی ہے، کھیل کو مذاق بنادیا گیا ہے۔

جہانگیر خان نے کہا کہ برٹش جونیٸر اور ایشین ٹیم چیمپیٸن شپ کے رزلٹ سب کے سامنے ہیں، یہ معیار آگیا کہ جنہیں سکواش سکھائی وہ ہمیں ہارا رہے ہیں۔ باتیں کرنے سے اسکواش بہتری کی جانب نہیں جائے گا اس کے لیے عملی اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔

اسکواش لیجنڈ نے کہا کہ یہ ایک فل ٹائم جاب ہے اور پروفیشنل لوگ ہی اس کو چلاسکتے ہیں، دنیا بھر سے کالز آتی ہیں کہ اپکے اسکواش پلئیرز کو کیا ہوگیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں