بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جھانوی کپور اپنے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا کے ساتھ ممبئی سے پرواز کرگئیں۔
شیکھر پہاڑیا ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ سشیل کمار شندے کے نواسے ہیں۔
دونوں کو آج صبح ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، اطلاعات ہیں کہ جھانوی اور شیکھر ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ دونوں ایئرپورٹ پر الگ الگ آئے اور کیمروں کیلئے پوز نہیں کیا۔
شیکھر اور جھانوی کو کئی بار ریسٹورنٹس اور کلبس میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے لیکن انہوں نے اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی ہے۔