جَلد والد بننے والے شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

جَلد والد بننے والے شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی


قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی و ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک مرتبہ پھر عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

قومی ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویری شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں کرکٹر کو احرام پہنے حرم شریف میں خانہ کعبہ کے قریب کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تصویر کے کیپشن میں شاہین آفریدی نے اپنے جذبات کا اظہاراور اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الحمدلِلّٰہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللّٰہ اکبر، اللّٰہ اکبر۔

شاہین شاہ آفریدی کی اس تصویر پر اُن کے لاکھوں پرستار خوشی کا اظہار کر رہے اور اُنہیں عمرہ ادا کرنے پر مبارک باد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی آج کل اپنے یہاں بچے کی جَلد متوقع ولادت کے حوالے سے بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ برس سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے شادی کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں