جولائی میں مہنگائی میں 2.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

جولائی میں مہنگائی میں 2.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ


رواں سال جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی میں 2.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مہنگائی کی شرح 11 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلے جولائی میں مہنگائی میں 2.1 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی میں مہنگائی کی شرح 11 فیصد رہی۔

جولائی میں شہروں میں مہنگائی 2 اور دیہاتوں میں 2.2 فیصد بڑھی۔

گزشتہ ماہ شہروں میں مہنگائی کی شرح 13.18 فیصد اور دیہاتوں میں 8.14 فیصد رکارڈ کی گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں