جنگ عظیم دوم کا تاریخی ٹینک پراسرار طور پر پیلے رنگ کا ہوگیا


ورجینیا: 

کوریائی جنگ کے دوران استعمال ہونے جنگ عظیم دوم کا قدیم اور تاریخی ٹینک لیموں کی طرح پیلے رنگ کا ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کوریائی جنگ کے دوران دشمنوں پر گولہ بارود کرکے ہیبت پھیلانے والا جنگی ٹینک اپنی بنیادی رنگت کے بجائے حیران کن طور پر پیلے رنگ کا ہوگیا۔

یہ تاریخی ٹینک ویسٹ ورجینیا نیشنل گارڈ کی ملکیت میں ہے اور اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی اسی ادارے کی ہے تاہم اچانک پیلی رنگت ہوجانے پر ادارہ بھی حیران تھا اور تحقیقات جاری تھیں کہ حقیقت آشکار ہوگی۔

سائنس اور فکشن کی مالی معاونت کرنے والے ایک ادارے نے ڈیلی ٹیلی گراف کو بھیجے گئے ایک خط میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے لکھا کہ 20 سال سے ٹینک کی رنگ وروغن کرنے والی کمپنی نے رنگوں کی کمپنی کو رنگ کا سیمپل بھیجا تھا۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ مقامی رنگوں کی کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے رنگ کے نمونے پر رنگ کے دو گیلین بھیجے جو بھیجے گئے نمونے کے قریب قریب تھے اور پینٹرز نے رنگ خشک ہونے کے بعد ٹینک کے اصل رنگ کی طرح ہوجانے کے گمان میں پورے ٹینک کو اسی رنگ سے رنگ دیا۔

ورجینیا نیشنل گارڈ کے حکام نے تاریخی ٹینک M-41 والکر بلڈوگ پر غلط رنگ کردینے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں