لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے الگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی پوسٹ کی منظوری دے دی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عثمان بزدار نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے الگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کی آسامیاں تیار کرلی گئی ہیں جن پر جلد ہی پوسٹنگ کردی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یکم جولائی سے یہ افسران اپنے فرائض انجام دینا شروع کردیں گے۔
عثمان بزدار نے اسے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے ایک بڑا اور اہم قدم قرار دیا۔