جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ، 3 سپاہی شہید

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ، 3 سپاہی شہید


خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 سپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 بہادر سپاہی شہید ہوگئے جن میں سپاہی اسداللہ، سپاہی محمد سفیان اور این سی بی زین علی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پیر کو قبل ازیں شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید جبکہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا کامیابی سے محاصرہ کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دوران آپریشن سامنے سے جوانوں کو لیڈ کرتے ہوئے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے جام شہادت نوش کیا، شہید کیپٹن کی عمر 24 سال تھی اور ان کا تعلق پنجاب کے شہر راولپنڈی سے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں