جنوبی افریقہ پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر آمادہ


لاہور: 

سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد جنوبی افریقہ ٹیم کے بھی پاکستان آکر کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کےمطابق جنوبی افریقہ نے بھارت جانے سے پہلے پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے ۔ اس حوالے سے دونوں کرکٹ بورڈز چند روز میں تمام معاملات فائنل کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی اپریل کے شروع میں بھارت کے خلاف سیریز طے ہے جس سے پہلے وہ پاکستان آکر کھیل سکتی ہے۔ جنوری میں بنگلہ دیش نے پاکستان آنا ہے اس کے بعد فروری کے دوسرے ہفتے میں ایم سی سی الیون پاکستان کے دورے پر آرہی ہے۔

پی ایس ایل 20 فروری سے 22 مارچ تک شیڈول ہے اور اس کے بعد جنوبی افریقہ ٹیم کی آمد یقینی دکھائی دے رہی ہے۔ پی سی بی آئرلینڈ کے دورہ پاکستان کے لیے بھی پر امید ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں