جنوبی افریقا میں عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ میں لوگ نئی پارلیمنٹ اور نو صوبائی قانون ساز اسمبلیوں کے لیے آج ووٹ ڈال رہے ہیں۔
انتخابات کے لیے آج صبح ملک بھر میں پولنگ شروع ہوئی اور کئی پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ووٹرز عام انتخابات میں 9 صوبائی مقننہ اور ایک نئی قومی پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے، جبکہ اس مرحلے کے بعد ملک کے اگلے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔
ابتدائی جائزے کے مطابق حکمراں جماعت افریقی نیشنل کانگریس (اے این سی) کو 1994 کے بعد پہلی بار اکثریت ملنے کا امکان نہیں ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق الیکٹورل کمیشن 7 دن میں انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کرے گا۔