جنوبی افریقا کیخلاف آخری ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان


جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ 

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز پاکستان ٹیم کے ہاتھوں سے نکل گئی لیکن کھلاڑی آخری ٹیسٹ میں بہتر پرفامنس کے لیے پُرامید ہیں جس کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے۔

تیسرے ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ محمد رضوان اور فہیم اشرف کی شمولیت کا امکان ہے۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا بھی کہنا ہے کہ وہ 5 بولرز کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی حکمت عملی کے حامی ہیں لیکن جنوبی افریقا کی کنڈیشنز مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فہیم اشرف کی قابلیت کے معترف ہیں اور انہوں نے انگلینڈ میں بھی ان کی تعریف کی اور پرامید ہیں کہ فہیم اشرف پاکستان کے مکمل آل راؤنڈر ہوں گے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹیسٹ جمعے سے جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں