جنت مرزا نے طیارے سے چھلانگ لگا دی

جنت مرزا نے طیارے سے چھلانگ لگا دی


پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جنت مرزا نے دبئی کے صحرا اور سوئمنگ پول کے بعد طیارے سے چھلانگ لگا کر آسمان کی سیر بھی کرلی، سوشل میڈیا پر اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے اس مہم جوئی کے سفر کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’میں نے اپنے خوف کو گلے لگالیا، یہ خوفناک لیکن دلچسپ تھا‘۔

اسکائی ڈائیونگ کی اس ویڈیو میں ٹک ٹاکر کے ہمراہ ایک خاتون انسٹرکٹر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، جنہوں نے اس ایڈونچر کا تجربہ حاصل کرنے میں ان کی رہنمائی کی۔

خیال رہے کہ جنت مرزا اپنی بہنوں اور ٹک ٹاکر علشبہ انجم اور سحر کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے دبئی کے صحرا اور سوئمنگ پول یں گزارے آرام دہ دن اور مختلف مقامات کے سیر سپاٹوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں