جنت مرزا نے دبئی کے سوئمنگ پول میں گزارے دن کو آرام دہ قرار دے دیا

جنت مرزا نے دبئی کے سوئمنگ پول میں گزارے دن کو آرام دہ قرار دے دیا


پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جنت مرزا نے دبئی کے صحرا کے بعد سوئمنگ پول میں دن گزارا، تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

آج کل دبئی میں موجود ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہنوں کی سیر سپاٹوں کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جنت مرزا نے اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان دنوں دبئی میں ہیں جہاں وہ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی اسٹااسٹوری میں سوئمنگ پول سے چند تصاویر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے دبئی میں چھٹیوں کے دوران پول میں آرام دہ دن گزارا۔

ایک اور انسٹا پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ پریشان ہیں تاہم ان سے نکلنے اور شفایاب ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

جنت مرزا کے ہمراہ ان کی بہنیں اور ٹک ٹاکر علشبہ انجم اور سحر بھی موجود ہیں۔

انہوں نے دبئی میں مقیم میک اپ اینڈ فیشن بلاگر عدنان ظفر عرف پاکستانی کین ڈول سے ملاقات بھی کی اور ان کے ہمراہ تصاویر شیئر کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں